|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

اوتھل: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک )اوتھل لومز کے رہنماؤں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کے طْلباء اور طالبات امتحانات کے غلط نتائج کے جاری کرنے کے خلاف جو پچھلے دو دنوں سے سراپا احتجاج میں ہیں اْن پر یونیورسٹی کے چند مسلط کردہ لیکچرر اور انتظامیہ نے ملکر تشدد کی اور طالبات پر ہاتھ اٹھایا جو کہ غیر مہزب اور غیر انسانی رویہ ہے۔

جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی وی ایم کے طلباء و طالبات اپنے جائز مطالبات لے کے سراپا احتجاج میں ہیں جو کہ انکا آئینی اور قانونی حق ہے۔ نا اہل انتظامیہ اور چند نام نہاد لیکچرر کی جانب سے ان پر تشدد کرنے کو ہم ہر گز برادشت نہیں کرینگے۔ اگر یونیورسٹی انتظامیہ ایسے غیر آئینی اور جابرانہ رویہ اختیار کریگی تو ہم انکے خلاف ایکشن لیکر شدید احتجاج کرینگے۔

انہوں نے بیان کے آخر میں یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کے جائز مطالبات کو پورا کرکے امتحانات کے غلط نتائج پر نظرثانی کرکے انکے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے بصورت دیگر ہم طلباء وطالبات پر ہونے والے نا انصافیوں کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔