|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رندنے کہا ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان پربھرپور اعتماد ہے وزیر اعظم عمران خان کے خلا ف ہر سازش کو کارکنان ناکام بنائیں گے ۔

اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ارب اور کھرب پتی عہدیداروں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ہے جنوبی پنجاب کا خواب وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں سچ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان کا کردار قابل فخر ہے غریب عوام کے لئے وزیراعلی پنجاب ہائوس تک رسائی قابل تحسین اقدام ہے جنوبی پنجاب کا قیام مستحکم پاکستان کی بنیاد ہوگا۔