ژوب: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق صوبائی وزیر شیخ حاجی جعفر خان مندوخیل نے کلی ونئی میں شمیولتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے بغیر بھی عوامی خدمت ہمارا مشن ہے، اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، موجودہ حکومت نے عوام کو منگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے پیٹرولیم مصنوعات سمیت آشیا خوددنوش کی چیزیں کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
جو عام عوام کی بس میں نہیں ہے، پاکستان مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے اور بہتر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، ملک کے لیے حقیقی اور شفاف جمہوری نظام کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی ونئی میں شمیولتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں بے شمار عوامی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
اور سیاست کو عبادت اور عوامی خدمت سمجھ کر کام کیا بہترین سیاستدان وہ ہوتا ہے جوکرپٹ نہ ہو اور عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں ڑوب آئی ٹی یونیورسٹی کیمپس، بلوچستان ریزیڈیشنل کالج، اڈے کی منظوری، ڈیموں کی تعمیر، عوام کو روزگار کی فراہمی، جسے اقدامات کیے اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن )اجمل اعوان، کلی ونئی کے ملک مولاداد کاکڑ عبداللہ زئی ، عجب خان کاکڑ، مولوی مبین شاہ آخوند زادہ، مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین حیات خان مندوخیل، باز خان مندوخیل، قطب دین بشرمل، نے بھی خطاب کیا۔
جبکہ تقریب میں ہیوی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر طاہر خان کاکڑ، ملک اختر جان لعوون ، شیراز خان اپوزئی ، منیر شاہ مندوخیل بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ جعفر مندوخیل نے ہر وقت عوام کی بلانسل خدمت کیا ہے اور علاقے کے لئے ایسے نماہندہ کا بہت ضرورت ہے، کلی ونئی کے عمائدین اور نئے شامل ہونے والے افراد نے کہا کہ ہم جعفر خان مندوخیل کے حقیقی کاروان کے ورکر ہے ۔
اور پارٹی کی فعالیت کے لیے ہر وقت کام کرینگے، اس موقع پر شیخ جعفر خان مندوخیل نے نئے شامل ہونے والے افراد کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئے کارکنوں کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔