|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

خضدار: خضدار کے نواحی علاقہ جعفر آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاسی رہنماء زاہدہ مینگل نے کہا ہے کہ جعفر آباد میں ایک قبائلی شخصیت طاقت کی زور میں میر جدی پشتی اراضیات پر قبضہ کر کے تعمیرات شروع کی ہے حکومت اور حکومتی ادارے مجھے انصاف فراہم کرتے ہوئے میری اراضیات واگزار کروائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دیگر خواتین بھی موجود تھیں زاہدہ مینگل کا کہنا تھا کہ خضدار کے نواحی علاقہ جعفر آباد میں میرے سات پلاٹ واقع ہے ان پلاٹوں کی تمام دستایزات میرے پاس موجود ہیں مگر میری غربت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے کا ایک با اثر شخصیت اپنی طاقت کے بل بوتے پر میری اراضیات پر قبضہ جما کر تعمیرات شروع کر رکھی ہے میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہوں جب اپنی اراضیات کی جانب جاتا ہوں۔

تو متعلقہ با اثر شخصیت مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر وہاں سے باہر نکال لیتا ہے میں کمشنر قلات ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر خضدار ،ایس ایس پی خضدار اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے پلاٹوں کو با اثر شخصیت سے واگزار کرواکر میرے حوالہ کریں میں کسی صورت اپنی جائیداد سے دستبردار نہیں ہو سکتی اگر مجھے یا میری خاندان کے افراد کو کچھ نقصان پہنچا تو اس کا زمہ دار متعلقہ پا اثر شخصیت ہونگے ۔