حب: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ کون کب بکاکس نے قوم اور وطن کو تباہی کے دھانے کھڑا کیاجنت نظیر وطن کوبارود کے ڈھیر میں تبدیل کیا اور کون آمریت کے گود پلا بڑھا یہ سب تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہیں آمریت کی باقیات اورانکے اتحادیوں کے کرتوت سب کو یاد ہے جمہوریت کیلئے ہم سے بڑھ کر کسی نے قربانی نہیں دی ۔
باچاخان مراکز ملک بھر میں امن ترقی خوشحالی بھائی بندی بھائی چارگی کے فروغ کیلئے کوشاں رہے گی اور یہ امن محبت بانٹنے کا گہوارہ ہے عوامی نیشنل پارٹی فکر باچاخان کی برپا کردہ تحریک انجمن اصلاح الافاغنہ کی تسلسل کے طور پر محکوم قومیتوں کے حصول کیلئے پر امن سیاسی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ۔
صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدرلالا عبدالمنان افغان مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عدالباری آغا صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ضلعی سنئیر نائب صدر حاجی برات خان عبدالباقی آغا نے ضلع لسبیلا حب شہر میں باچاخان مرکز کی افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ۔
مقررین نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک کی طرح ضلع لسبیلا میں بھی باچاخان مرکز امن محبت بھائی چارگی کے فروغ کیلئے کوشاں رہے گی اس سے پہلے صوبائی قائدین کاکراچی سے حب شہر آمد انکاباب بلوچستان پر پرتپاک استقبال کیاگیااور بڑے جلوس کی شکل میں انہیں باچاخان مرکز پہنچایا گیااس موقع پر صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور دیگرقائدین نے باچاخان مرکز کا افتتاحاور پارٹی پرچم لہرایا گیا ۔
دریں ایاین پی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے جام میر غلام قادر سٹیڈیم میں اولسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہے انہیں صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناہوگا تاکہ مثبت رجحانات فروغ پائیں عوامی نیشنل پارٹی نوجوانوں کے جملہِ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔
اور اس کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھے گی لہذا عوامی نیشنل پارٹی کے ذمہ داران ضلع میں فکر باچاخان کو گھر گھر پہنچانے کیلئے جہد جاری رکھیں مقررین نے پارٹی ساتھیوں کو باچاخان مرکز قائم کرنے پر مبارکباددیں بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا۔