|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

اوتھل: لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے اپنے مطالبات تسلیم کروانے کیلئے احتجاجی دھرنا دے دیا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری، یونیورسٹی انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے اور طلبا نے گورنر بلوچستان ۔وزیراعلی بلوچستان سے انصاف کا مطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف دھرنا تیسرے روز بھی جاری احتجاج میں بڑی تعداد میں طلبا شریک ہوئے۔

مگر یونیورسٹی انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے اور طلبا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران ہمیں آن لائن کلاسوں کا بولا گیا اور کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں اور صرف پانچ دن پڑھاکر امتحان لیا گیا۔

اور بڑی تعداد میں لڑکوں کو فیل کیا گیا اور کرونا وائرس کے دوران کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہمارے مطالبات فوری طور پر تسلیم کیئے جائیں اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو ہم مجبورا احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے،جبکہ احتجاجی دھرنے میں دو طلبا بیہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔