|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2021

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں ممکن ہے، پارٹی صوبے میں بھر پور انداز میںفعال ہو رہی ہے پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں نے کڑے وقت میں ساتھ رہ کر ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کل بھی مضبوط تھی اور آج بھی مضبوط ہے ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) بلو چستان کی صوبائی کا بینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں کا بینہ اراکین نے شرکت کی جبکہ بعض نئے ارکان کا با قاعدہ طورپر نو ٹیفکیشن جا ری کیا گیا اجلاس میں عہدیداروں کی جانب سے پارٹی کی کارکردگی اورصوبائی تنظیم سے متعلق بر یفنگ دی گئی اس موقع پر ارکان کی جانب سے پارٹی کو فعال اور مضبوط کرنے کے لئے تجا ویز پیش اور کئی۔

اہم متفقہ فیصلے کئے گئے اجلاس چار گھنٹے سے زائد جا ری رہااجلا س سے خطاب کر تے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) بلو چستان میں بھر پور فعال ہے جلد ہی بلو چستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ تنظیمی معا ملات میں اصلا حات لائی جائیں گی تنظیم کے متعلق کسی بھی سطح پر ڈسپلن کے خلاف ورزی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی محنتی کار کنوں اور عہد یداروں کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اصولوں پر قائم رہنے اور جدوجہد کرنے والی جماعت ہے اصلوں اور پارٹی موقف پر سمجھوتہ کرنے والے عہد یدا روں کو ذمہ دار یوں سے سبکد وش کر کے اہل او ر محنتی کار کنوں کی حو صلہ افزائی کی جائے گی۔

اجلاس میں نصیر خان اچکزئی کی سر برا ہی میں ایک ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے اراکن ملک اسد سمالانی، میر قربان بگٹی حاجی وارث خان اچکزئی اور شکیب علی زئی شامل ہوں گے جو با قا ئدہ طور پر پارٹی پا لیسی کے خلاف ورزی پر پارٹی آئین کے تحت کا روائی کے مجاز ہوں گے۔