|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

تربت: پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان میں زیرِ تربیت فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ کے 900 ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی کمانڈر سیکٹر سینٹر ایف سی بلوچستان ساؤتھ۔

بریگیڈیئر قاضی شاہد صمد تھے، جنھوں نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس سے خطاب کیا اور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ تقریبِ حلف برداری کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ میں شامل ہو کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔ اور جنوبی بلوچستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے، امن اور خوشحالی کے حصول، فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ کے مشن کے مطابق مکمل کرنے کے لئیاپنا کردار ادا کریں گے۔