|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع کرنے کافیصلہ امتحانات میں ایک لاکھ 30ہزار طلبا وطالبات شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اساتذہ اور ان یونینوں کی مکمل مدد کی جائے گی ۔

جو ہمارے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر یوسف بلوچ نے بتایا کہ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے حکام کا اجلاس میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے ،چیئرمین بلوچستان بورڈ نے مزید بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 30ہزار طلبا وطالبات شرکت کررہے ہیں۔

صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کیلئے 400 امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں، امتحانات کے لئے 1200 اساتذہ اور دیگر عملے پر مشتمل سپروائزری اسٹاف تعینات کیاگیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انشا اللہ صوبے میں میٹرک امتحانات آج سے شروع ہوں گے ،اساتذہ اور ان یونینوں کی مکمل مدد کی جائے گی جو ہمارے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔