کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی بلوچستان کے صدر میر شمس مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ناکام ہوچکی ہے عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں بلوچستان کے مسائل پی ایس پی ہی حل کرسکتی ہے ہمارے علاہ پاکستان کے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیںہے کراچی-کوئٹہ-چمن ہائی وے کو ڈبل کیرج بنانے کا مطالبہ پی ایس پی کے دیرینہ مطالبہ تھا عوام مصطفی کمال کے ہاتھ مضبوط کرے۔
انشاء اللہ بلوچستان میں حکومت پی ایس پی کا ہوگا اور جلد کوئٹہ میں کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار قمبرانی روڈ کشمیر آباد میں شمولیتی جلسے سے میر شمس مینگل علائو الدین ترین ،میر فیروز لانگو ،لیاقت آغا ،ملک نصراللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر صوبائی صدر میر شمس مینگل نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے ہر فرد کی جماعت ہے۔
ہم ہی جانتے ہیں کہ مسائل کو حل کیسے کرنا ہے۔ ہمارے علاہ پاکستان کے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ پی ایس پی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی-کوئٹہ-چمن ڈبل کیرج ہائی وے کے کام جو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس بات جو یقینی بنایا جائے کہ دوران تکمیل کسی قسم کا کوئی سرکاری یا غیر سرکاری رخنہ نا ڈالا جاسکے کیونکہ کراچی تا کوئٹہ سنگل ٹریک ہائی وے کی وجہ سے روزانہ ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔
بلوچستان حکومت ناکام ہوچکی ہے عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں بلوچستان کے مسائل کے پی ایس پی ہی حل کرسکتی ہے کراچی-کوئٹہ-چمن ہائی وے کو ڈبل کیرج بنانے کا مطالبہ پی ایس پی کے دیرینہ مطالبہ تھا عوام مصطفی کمال کے ہاتھ مضبوط کرے انشاء اللہ بلوچستان میں حکومت پی ایس پی کا ہوگا اور جلد کوئٹہ میں کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا