|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

تربت: گرینڈ الائنس کے فیصلے کی روشنی میں ضلع کیچ کے اساتذہ نے بھی میٹرک کے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔آل ایمپلائیزا ینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کیچ نے مرکزی کال پر عملدرآمد کرتے ہوئے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اس سلسلے میں بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اور وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے الگ الگ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ضلعی سطح پر اپنے ممبر لیکچرر اور اساتذہ کو سختی سے تاکید کی گئی ۔

کہ وہ بورڈ آفس تربت برانچ سے امتحانی میٹیریل نہ لیں اگر کسی نے انفرادی طور پر بائیکاٹ نہیں کیا تو تنظیمی طور پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔