|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

خضدار: خضدار میں بی این پی کی جانب سے محنت کش کے قتل کے خلاف روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کیا گیا ، جمعرات کی صبح خضدار میں زیر وپوائنٹ اور وڈھ شہر کے قریب دومقامات پر روڈ پر دھرنا دیا گیا ۔

خضدار میںقومی شاہراہ بلاک کرنے والوں کی قیادت بی این پی خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی کررہے تھے ۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ بی این پی خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی کا کہنا تھاکہ سارونہ میں پتھر لیجانے والے ٹرک گاڑی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جو کہ اپنی محنت و مزدوری کررہا تھا۔

اور وہ خضدار وڈھ کا رہائشی تھا اس طرح موجودہ حکومت کے دور میں بے گناہ افراد کو قتل کیا جارہاہے تاہم حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ موقع پر پہنچ کر روڈ بلاک کرنے والے بی این پی کے رہنماء اور کارکنان سے بامقصد مذاکر ات کیئے اور کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔