|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

دالبندین: پاک افغان بارڈر سے منسلک تجارتی گزرگاہ لیڑا ریگ بند سینکڑوں مزدور پھنس گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنا پر حکام نے پاک افغان بارڈر سے متصل تجارتی گزرگاہ لیڑا ریگ کو بند کر دیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے سینکڑوں مزدور اور ڈرائیور ہمسایہ ملک افغانستان میں پھنس گئے ہیں مذکورہ تجارتی گزرگاہ سے روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش سمیت دیگر سامان کی ترسیل ہوتی تھی۔

جس سے دالبندین سمیت رخشان ڈویڑن میں ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ تھا لیڑا ریگ بند ہونے سے بڑی تعداد میں لوگوں کا بیروزگار ہونے کا اندیشہ رہتا ہے متاثرہ مزدوروں اور ڈرائیور حضرات نے لیڑا ریگ کی بندش ختم کرنے اور روزگار کے ذرائع پیدا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔