|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

گوادر: گوادر کے دیہی علاقوں کے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے حالات کا مقابلہ کریں کیونکہ علم ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ۔ حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ جام کمال خان عالیانی ضلع گوادر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق نگران وزیر میر نوید کلمتی نے کلانچ اور نلینٹ کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا بی اے پی رہنما میرنوید کلمتی نے نلینٹ زیرو پوائنٹ کے مقام پر زیروپوائنٹ سے چھیل بازار،کہونڈور، شم تا ابراہیم بازار سمیت 26 دیہات کو بجلی فراہمی کے منصوبے کے کام کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر میرنوید کلمتی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

ہم بلا تفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ستر سال سے کلانچ نلینٹ جیسے علاقوں کو بجلی پانی صحت روڈ اور تعلیم جیسے بنیادی سہولیات میسر نہیں رہے موجودہ حکومت نے روزل اول سے جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں گوادر کے مسائل کو حل کررہے ہیں آبنوشی کیلئے سوڑ ڈیم شادی کورڈیم شنزانی ڈیم کنیروڈیم کے منصوبوں سے کچھ وقت پر مکمل کئے اور کچھ انقریب مکمل ہونے والے ہیں۔

اسی طرح ڈگری کالج گوادر پسنی گرلز ڈگری کالج گوادر کی عمارتوں کی تعمیر پسنی اورماڑہ جیونی میں بوائز گرلز کالج کی تعمیر کلانچ سنٹسر جیسے علاقوں میں روڈز کی تعمیر سمیت گوادر میں اربوں روپے کے منصوبے زیر تعمیر ہیں جو جام کمال عالیانی کی گوادر دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے میر نوید کلمتی کا مزید کہنا تھا گوادر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے ترقی اور خوشحالی کا راز تعلیم میں پہنا ہے۔

جب تک ہم اپنے بچوں خصوصاََ بچیوں کو علم کے زیور سے آراستہ نہیں کریں گے ترقی سفر میں شمولیت ممکن نہیں اس لیئے گوادر کے لوگ حالات کا مقابلہ کرنے کی خاطر پیٹ پھتر رکھ کر اپنے بچوں کو تعلیم دیں۔

کیونکہ علم ہی ترقی کا ضامن ہے ۔ بعدازاں میر نوید کلمتی نلینٹ عبدالمجید کے والد نیک بخت کے انتقال پر ان کے فرزند سے تعزیت کی اور نلینٹ میں زیر تعمیر بی ایچ یو عمارت کا معائنہ کیا ۔