|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد پولیس میں بھرتی کا عمل شروع ہوگیا ہے پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں کرونا وائرس کی ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے فزیکل ٹیسٹ قد چھاتی کا عمل جاری ہے درجنوں بھر آسامیوں پر 1700سے زائد بیروزگار امیدوار قسمتی آزمائی کیلئے میدان میں پہنچ گئے ہیں پولیس لائن ڈیرہ مرادجمالی میں امیدوار بھرتی کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی سبی سید افتخار شاہ کی آمدکی راہ تکتے رہے گئے ۔

لیکن امیدواروں کو دیدار نصیب نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی ہدایت پر نصیرآباد پولیس میں بھرتیوں کے عمل کو صاف وشفاف طریقے سے یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی قلی کھل گئی پولیس بھرتی کمیٹی نصیرآباد ڈویژن کے چیئرمین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سبی سید افتخار شاہ پہلے فزیکل قد چھاتی کے عمل میں پہنچ نہ سکے ۔

تاہم کمیٹی ممبران قائمقام ڈی آئی جی ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کی نگرانی میں پہلے مرحلے میں پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ قد چھاتی کا عمل شروع ہوچکاہے ٹیسٹ کیلئے آنے والے امیدواروں کیلئے ماسک ضروری قرار دیا گیا ہے اور سوشل فاصلہ بھی رکھا گیا ہے پولیس میں بھرتی کیلئے درجنوں بھر آسامیوں پر 1700سے زائد امیدوار قسمتی آزمائی کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے کہاکہ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی ہدایت پر نصیرآباد پولیس میں بھرتیوں کے عمل کو صاف وشفاف طریقے سے یقینی بنانے کیلئے بھرتی کا عمل جاری ہے۔

کرونا وائرس ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے دس کائونڑ بنانے کے ساتھ ساتھ سوشل فاصلہ بھی رکھا گیا ہے فزیکل ٹیسٹ قد چھاتی کے عمل کے دوران شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ ٹیم کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔