چاغی: ریلوے محنت کش یونین دالبندین چاغی سیکشن کے چیئرمین ولی محمد حسنی ،صدر میٹ محمد اعظم ساسولی ،سیکرٹری علی بخش اور دیگرز ریلوے محنت کش یونین کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ڈی ایس کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے پاک ایران ریل سروس کی بہتری اور بحالی کے لئے خصوصی دلچسپی لینا خوش آئند اور قابل قدر ہے چار اضلاع سے گزرنے والے ریل ٹریک جو کہ سپیزنڈ سے لے کر تفتان تک انتہائی خستہ حالی کا شکار تھا ۔
اس سیکشن پر 2016کے بعد کوی بھی سلیپر ریل دیگرز سامان نہیں آئے اور کسی نے بھی کوئی توجہ بھی نہیں دی ہیں اور ٹرینوں کی بوگیاں پٹڑی اورٹریک سے اتر کر گرتے رہے مگر کسی بھی ریلوے آفیسر نے توجہ نہیں دی مگر اب وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ہمارے کوٹہ ڈویژن کے ڈی ایس نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرکے ریلوے کے محنت کش بھیایوں اور عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔
پاک ایران ریل سروس میں اب تیزی کے ساتھ کام شروع ہورہے ہیں اوریہاں کے لوگوں کو روز گار بھی ملے گا اور ہر طرف خوشحالی اور ترقی ہوگی وفاقی وزیر ریلوے اور ڈی ایس کی دلچسپی اور کوششوں سے انشااللہ پاک ایران مسافر پسنجر ٹرین بھی بحال ہوجا ئیگی مگر چند مفاد پرست اور بلیک میلرز ٹولہ نہیں چاہتے کہ محکمہ ریلوے ترقی کریں اور اپنے پائوں پر کھڑا ہوجائے اور یہاں کے بے روزگار لوگوں کو روزگار مل جائے ؕ۔
ان بلیک میلر اور مفاد پرست ٹولے کی یہ خواہش ہے کہ ہم گھربیٹھے مفت میں تنخواہ لیتے رہیں مگر اب ان کے ناپاک عزام خاک میں مل جائیں گے ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی یہ لوگ ریلوے کی ترقی نہیں چاہتے۔
ضلع چاغی دالبندین کے قبائلی و عوامی لوگ معتبرین اور تمام طبقہ فکر کے افراد وفاقی وزیر ریلوے ڈی ایس ریلوے سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ ریلوے کی ترقی میں رکائوٹ ڈالنے والے مفاد پرست ٹولے کو ریلوے سے فارغ کرکے۔
ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے ان کے تمام مراعات روک دی جائیں ہم محنت کش لوگ اوریہاں کے تمام عوامی لوگ محکمہ ریلوے کے ڈی ایس اور دیگرز تمام آفیسرز کیساتھ ہر لمحہ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور ریلوے کی بہتری اور ترقی میں دن رات کام کریں گے۔