کوئٹہ: وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے ڈویژنل آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویژن میرعبدالرؤف رند کی ملاقات۔میرعبدالرؤف رند کی زبیدہ جلال اور ماہ جبین شیران سے ضلع کیچ میں بلوچستان عوامی پارٹی کیچ کے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت۔
اس سے قبل ضلع کیچ کے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے ڈویژنل آرگنائزر میرعبدالرؤف رند کی بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر میرظہوربلیدی، رکن صوبائی اسمبلی میرحاجی اکبر آسکانی، لالا رشید دشتی اور ماہ جبین شیران سے تفصیلی ملاقات ہوچکی ہے۔ضلع کیچ میں بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے تفصیلی بات چیت، ورکروں کے مسائل بھی زیر غور آئے، پارٹی میں خواتین کی کردار کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ڈویژنل آرگنائزر میرعبدالرؤف رند نے اس موقع پر کہا کہ تمام قائدین اور ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین صوبائی و قومی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، جلد یہ عمل مکمل کرکے پارٹی کے مرکزی قائدین کو اعتماد میں لیکر ضلع کیچ میں انٹراپارٹی الیکشن منعقد کرائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں خواتین کو بااختیار کرنے میں زبیدہ جلال اور ماہ جبین شیران کا ایک اہم رول ہے۔
اور ان کی خواہش بھی ہے کہ خواتین کو پارٹی میں زیادہ سے زیادہ موقع اور نمائندگی فراہم کریں اور انشاء للہ انٹراپارٹی انتخابات میں خواتین کو بھرپور نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائیگا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ پارٹی میں ورکرز اور کارکنان کا ایک اہم کردار ہے، کارکنان پارٹی کے ریڑھ کی ہڈّی کی مانند ہیں، خواتین سمیت کارکنان کو ہرطرح سے موقع فراہم کیا جائیگا۔