|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

لورالائی: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے خاتمے کی سوچ رکھنے والوں کو ہر صورت ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالادستی منتخب نمائندوں کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ملک میں فوری عام الیکشن کے انعقاد اور اداروں کی الیکشن میں مداخلت کے خاتمے تک قائم رہے گی۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بیرونی قرضوں میں ڈبونے والوں کا حشر قوم بہت جلد دیکھی گی انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں کسی کی جان مال و آبرومحفوظ نہیں قانون صرف امیروں کیلئے ہے غریب آج بھی اس ملک میں در بدر ٹھوکریں اور ظلم و ناانصافی کا شکار ہے عمران خان نے انصاف کے نام پر قوم کو 22 سال تک بیوقوف بنائے رکھا ۔

عالمی قوتوں کی حمایت پر ملک پر مسلط ہونے کے بعد انہوں نے غریبوں کے منہ سے ایک نوالہ تک چھین لیا بے روزگاری تنگدستی غربت نے عوام سے جینے کا بھی حق چین لیا ہے قوم موجودہ حکومت سے بیزار ہے ملک کے تمام طبقے سڑکوں پر ڈیرے ڈال کر احتجاج کر رہے ہیں لیکن وزیر اعظم اب بھی قوم کو تسلی دے رہے ہیں کہ کھبی گھبرانہ نہیں دراصل وہ قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سیاسی معاشی پالیسیاں ائی ایم ایف بنا رہا ہے اسٹیٹ بنک کو بھی ائی ایم ایف کی نگرانی میں دیدیا ہے قانون سازی میں ناکامی سے ڈرنے والی حکومت نے صدارتی آرڈینینس کے زریعے اسے قانونی شکل دی جسکو پی ڈی ایم نے پہلے ہی مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر بجلی بل بڑہانے کی تیاریاں ہورہی ہیں اور حکومت نے ائی ایم ایف کو یقین دہانی بھی کرادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد و خود مختیار ریاست ہے جسکے لیئے علماء اور عام مسلمانوں نے بڑی طویل جدوجہد قربانیاں اور خون کی ندیاں بہا دی تھی لیکن آج حکمران ملک کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھکر ہماری قومی غیرت کا سودا اور سلامتی کو نیلام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں پی ائی اے ریلوے سٹیل ملز سمیت دیگر قومی اداروں کو تباہ کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمتوں کی ہزاروں خالی اسامیاں ختم کی جارہی ہیں جو کہ اعلٰی تعلیم یافتہ نوجونواں کے ساتھ ظلم و نانصافی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جانے کی دن قریب ہے اب انھیں کوئی نہیں بچا سکے گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے انتہائی سینئر رہنماء جہانگیر ترین بھی حکومتی ناانصافیوں کا شکار ہیں اور وہ تحریک انصاف سے اپنے لیئے انصاف مانگ رہے ہیں۔

عمران خان کی ضد و انا سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سرکاری ملازمین دس روز سے ہاکی چوک پر احتجاج کر رہے ہیں وزیر اعلٰی گوادر اسلام آباد کے چکر لگا رہے ہیں۔

انھیں اپنے ملازمین سے بات کرنے کا بھی وقت نہیں وہ عوامی وزیر اعلٰی کا حق کھو چکے ہیں جے یو ائی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات اور ملازمین کے حقوق کیلئے اسمبلی اور باہر انکی حق میں آواز اٹھائی ہے ہم زمینداروں یونیورسٹیز اور گرینڈ الائینس کے ساتھ تھے اور رہیں گے ۔