کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سرزمین بلوچستان کے خلاف ہونے والی سازشوں ، جنوبی بلوچستان کے نام پر سرزمین کو تقسیم کرنے کے خلاف پارٹی کی جانب سے بلوچستان بھر میں احتجاجی ریلیاں ، مظاہرے کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے پارٹی کے تمام اضلاع کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے درج ذیل شیڈول کے مطابق ریکارڈ کروا کر وطن دوست کا ثبوت دیں احتجاجی شیڈول کے مطابق 10اپریل کو رخشان ڈویژن ، قلات ڈویژن ، مکران ڈویژن کے تمام اضلاع میں مظاہرے کئے جائیں گے ان ریجن کے ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹریز آرگنائزر ، ڈپٹی آرگنائزر کو سختی سے ہدایات کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو مظاہرے۔
منعقد کروائیں 12اپریل کو کوئٹہ ڈویژن ، سبی ڈویژن ، ژوب ڈویژن ، نصیر آباد ڈویژن ، خان گڑھ ، جیکب آباد ، کراچی، ڈیرہ غازی خان میں بھی احتجاجی مظاہروں و ریلیاں منعقد کی جائیں ۔
اس ڈویژن میں شامل ضلعوں کے بھی ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹریز ، آرگنائزر ، ڈپٹی آرگنائزر کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ میں مظاہرے اور ریلیاں منعقد کروائیں ۔