|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے مجموعی عوام کو تحقیق و مشاہدہ کرنا ہوگا کہ ستر سال کی تاریخ میں عوام اور ملک کیوں تنزلی کی طرف گامزن ہے۔آئین و قانون کی اصل روح کس کیلئے خطرہ رہا ہے۔جس کی بدولت آئین و قانون کی حکمرانی کی راہ میں روکاوٹ ڈالی گئی۔کیوں طبقاتی تفریق کو پروان چڑھایا گیا۔عوام کو ان سوالوں کو جواب تلاش کرنا ہوگا۔

بصورت دیگر ملک اور عوام دن بہ دن سنگین مسائل کا شکار ہونگے۔نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ عوام اور ملک کی بقاء کا واحد راستہ حقیقی جمہوریت کا قیام ہے۔ملکی آئین جمہوری نظام و عمل پر متعین ہے۔اس لیے عوام کو شعوری سیاسی فکر سے اراہستہ ہوکر جمہوریت کی زرین اصولوں کو حاصل کرناہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نیشنل پارٹی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو گہرام گچکی ایڈوکیٹ غفار قمبرانی گہرام مری سمیت دیگر موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو منصوبے کے تحت سیاسی عمل و سیاست سے بیگانہ کیا جارہا ہے۔

عوام جتنے لاتعلق و منتشر رہے گے اتناہی پسماندہ و لاچار رے گے۔آج ملک کے عوام خطے میں پسماندہ ترین ہے۔سنگین مسائل و مشکلات کا شکار ہے۔مستقبل غیر محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ منتشر و بکھرے ہوئے عوام کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے کیلیے حقیقی سیاسی جمہوری جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔نیشنل پارٹی اس سلسلے میں شعوری کردار ادا کررہی ہے۔