کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی میرااولین ترجیحی ہے خانی کراس تا زیارت بازار ڈبل وے قومی شاہراہ اور زیارت تا سنجاوی شاہراہ کی تعمیر کیلئے وفاق نے فنڈزریلز کردیاگیا ہے ۔
جبکہ ہرنائی کوئٹہ کچ موڑ تک ہرنائی تا سنجاوی قومی شاہراہ کی ٹینڈر ہوچکا ہے ہماری کوشش ہے کہ ان بڑے میگا پروجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان سے کروائے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ نواں کلی میں ضلع زیارت سپیزندی سے تعلق رکھنے والے گل دین سارنگزئی، شمس الدین سارنگزئی، حاجی نورالدین سارنگزئی، جمال الدین سارنگزئی۔
خیر الدین سارنگزئی اور حق الدین سارنگزئی نے اپنے خاندانوں سمیت جمعیت وعلماء اسلام سے مستعفی ہوکر علی آغا اور جمال الدین سارنگزئی کی سربراہی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما؍ صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دُمڑ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی اے پی ضلع زیارت کے رہنماؤں نقیب اللہ سارنگزئی،عزیز اللہ زخپیل، نسیم کاکڑ، محبوب سارنگزئی، ملک اختر سارنگزئی، امیر محمد کاکڑ، عمران دوتانی، شمس اللہ کاکڑ، حق نواز،عبدالخالق دمڑ، مختار کاکڑ اور دیگر پارٹی کارکنوں اور عہدیدار موجود تھے۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم جس مشن پر نکلے تھے اور عوام کو ان نام نہاد مذہبی جماعت کے جنگل سے آزاد کرنے کیلئے جو جدوجہد شروع کی ہے اب عوام میں شعور اجاگر ہوچکا ہے اور حلقے کے عوام جوکہ چالیس سالوں سے زائد ان نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے کبھی قوم پرستی اور کبھی مذہب کے نام پر ورغلاکر ووٹ حاصل کرنے اور اقتدار تک پہنچنے کے بعد انہیں نہ تو اپنے حلقے کے عوام کا کوئی فکر ہوتا تھا۔
اور نہ ہی حلقے کے عوام کی بنیادی مسائل کا چند مخصوص افراد کے سوا حلقے کے عوام کو ہرقسم کی ترقی وخوشحالی روزگار قسطََ محروم رکھا گیا تھا جس کے انہوں نے کہاکہ اب عوام باشعور ہوچکے اور اب انکے نام نہاد جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گے۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار وفاقی پی ایس ڈی پی میںحلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے اہم اور عوام کا درینے اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے تقریباََ 20 ارب کے ترقیاتی منصوبے شامل کیا ہے مذکورہ ترقیاتی منصوبوں سے حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کو روزگار کے مواقع ملے گے۔