دالبندین: محمد علی ایڈیشنل سیشن جج دالبندین کی عدالت سے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم محمد اسلم کو سزائے موت کا حکم جبکہ دو ملزمان اسماعیل اور پیرداد کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے ۔
جبکہ تینوں ملزمان کو دو دو لاکھ روپے مقتول کے ورثاء معاوضہ دینے کا بھی حکم سنایا گیا ہے۔ملزمان محمد اسلم اور اسماعیل نے تیسرے ملزم پیرداد کے کہنے پر 2019 میں چاغی کی علاقے دوگونان میں گل آغا نامی شخص کو پتھر مار کر قتل کر کے موٹر سائیکل سمیت جلا دیا تھا مقدمے میں غلام فاروق کاکڑ ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر نے سرکار کی پیروی کی ۔