|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی موجودگی میں معروف دانشور مصنف آغا گل کی نیشنل پارٹی میں شمولیت۔شمولیتی تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ سمیت دیگر بھی موجود۔شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ آغا گل کے ناولوں اور افسانوں میں بلوچستان کی سیاسی معاشی و سماجی حالات کی بہترین منظر کشی ملتی ہے۔ان کی نیشنل پارٹی میں شمولیت نیشنل پارٹی کی سیاسی جمہوری قومی فلسفہ کی کامیابی ہے۔

نیشنل پارٹی کا بیانیہ جمہوریت کے قیام کا ہے غیر جمہوری بیانیہ کے خلاف جنگ میں نیشنل پارٹی اولین کردار ادا کرتی رہے گی۔پی ڈی ایم کی تخلیق میں نیشنل پارٹی کے بانی میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کا بنیادی کرادر ہے۔اور جب تک ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تب تک پی ڈی ایم کو متحد رکھے گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی معاشی سماجی عدم استحکام کا شکار ہے۔

مہنگائی ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔لیکن حکمران صرف کابینہ میں تبدیلی کرنے میں تجربات تک محدود ہے۔انہوں نے کہا بلوچستان میں حالت زار ناقابل ذکر ہے۔سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے لیے گزشتہ گیارہ روز سے دھرنے میں بیٹھے ہیں۔لیکن صوبائی حکومت کا رویہ حاکمانہ ہے۔جس پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی حکومت میں سرکاری ملازمین کے مسائل و مشکلات تھے۔

لیکن ہم نے ان کو سنا اور ان کا حل نکالا۔7000 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 5000 ہزار پیکیج استاتذہ کو کنفرم کیا۔شمولیتی تقریب سے آغا گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ بڑے سوچ سمجھ کے کیا۔نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت جو بلوچستان کی بنیادی مسائل سے آگاہ ہے۔اورشعوری طور پر سیاست کی اصولوں سے اراہستہ ہے۔میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال میں لاکر نیشنل پارٹی کو منظم کروں گا۔

تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغا گل کی شمولیت شعور و علم کی شمولیت ہے۔کتاب اور سیاست کے رشتے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔نیشنل پارٹی ملک میں جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی رہی ہے۔اور اس جنگ میں کامیابی پی ڈی ایم کے ہی پلیٹ فارم سے ممکن ہے۔نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کو متحد رکھنے میں اولین کردار ادا کریگی۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے آغا گل کی شمولیت کو سوچ و فکر کی جیت قرار دیا۔نیشنل پارٹی کی شعوری جدوجہد کے بدولت صوبے میں بلوچ پشتون و دیگر اقوام کے مابین سازشوں کو روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی شعوری فلسفہ ہے کہ بلوچستان کی تمام اقوام و مکتبہ فکر کے لوگوں کو سیاسی عمل کا حصہ بناکر نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم میں شامل کریں۔

کیونکہ جب تک بلوچ پشتون ہزارہ آباد کار سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگ نہیں جوڑے گے تب تک بلوچستان کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہوگی۔تقریب سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے بانی رہنماء میر حاصل خان بزنجو نیشنل پارٹی کو نیپ جیسی جماعت بنانے کی جدوجہد کررہے تھے۔آج آغا گل ،ڈاکٹر کہور خان بلوچ میر منظور گچکی چاچا اللہ بخش بزادر جیسے قومی رہنماؤں کی شمولیت سے ۔

میر حاصل خان بزنجو کی جدوجہد میں تقویت ملی گی۔تقریب سے بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین واجہ زبیر بلوچ، نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی،مر کزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر اسحاق بلوچ۔مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ممبران مرکزی کمیٹی راحت ملک نیاز بلوچ میر شاوس بزنجو حنیف کاکڑ اور ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے بھی خطاب کیا۔