|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا عید کے بعد سلیکٹڈ حکمران کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے جبکہ تک ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں کرائے جاتے اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک و قوم پر بوجھ بن چکے ہیں پی ڈی ایم کا قیام آئین و قانون کی بالادستی ۔

جمہوریت کی استحکام کے لئے عمل میں لایا گیا ہے ، سلیکٹڈ حکمرانوں نے برسراقتدار آتے ہی ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے حکمران عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عیدکے بعد لانگ مارچ ضرور ہوگا اور انشاء اللہ پی ڈی ایم کی تحریک کے ذریعے ملک و قوم کو موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اور دیگر جماعتوں نے تجویز دی تھی کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا جائے استعفوں پر اختلافات کو بیٹھ کر حل کریں گے ،پی ڈی ایم دوبارہ منظم ہو کر لانگ مارچ کا اعلان کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور عوام کے حقوق پر سمجھوتہ پہلے کیا ہے اور نہ ہی اب کریں گے ۔