بیلہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے گندم کی ضلع بندی کرنے کا بیلہ میں کوئی اثر نہ ہوسکا تاریخی شہر بیلہ سے روزانہ بڑے بڑے ٹرک گندم سے لوڈ ہوکر لسبیلہ سے دیگر علاقوں میں گندم کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔
جس کی روک تھام ضلعی انتظامیہ سمیت مقامی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ لسبیلہ کے زمے داران بھی اپنے فرائض سے بری الزمہ ہوکر بیٹھے ہوئے ہیں حالانکہ محکمہ فوڈ بلوچستان نے واضح اور سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ لسبیلہ میں محکمہ فوڈ اپنے فرائض کی بجاآوری کرتے ہوئے اپنے ضلع سے باہر ہرگز گندم کے ترسیل کی اجازت نہ دے۔
اور خلاف ورزی کے مرتکب پانے والے کاروباری حضرات کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاے اور گندم کی غیر قانونی سپلائی کرنے والے گاڑی مالکان پر بھی ہاتھ ڈالے شہری و عوامی حلقوں نے گندم کی ضلع بندی پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔