|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2021

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت اور نیشنل پارٹی کی سیاسی نظریہ فکر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر شاہد لانگو اور ڈاکٹر امجد مستوئی نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ،میران بلوچ راحت ملک,ڈاکٹر کہور خان بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید اللہ لاشاری ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری سمیت دیگر موجود تھے۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باشعور و پڑھے لکھے افراد کا نیشنل پارٹی کے سیاسی عمل کا حصہ بننا نیشنل پارٹی کی شعوری سیاست اور فکری سنجیدگی کی کامیابی ہے۔

وقت اور حالات کی نزاکت کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو متحرک و متحد جدوجہد کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں و رویوں کے بھینٹ چڑھا گیا ہے۔بلوچستان کی سیاست کو باقاعدہ منصوبے کے طور پر غیر جمہوری قوتوں کے حوالے کیا گیا۔سیاسی عمل سے وابستہ سیاسی ورکرز کی راہ میں روکاوٹ ڈالی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام وفاق کی بنیاد پر ہوئی تھی۔جس میں چار قومیں اپنی قومی سرزمین پر آباد ہے۔جو قومی وحدتیں ہے۔لیکن افسوس کہ ملک میں قوموں کی وجود سے انکار اور ان کے قومی وسائل پر قابض ہونے کی پالیسی نے ملک کو انتشار و ناانصافی سے دوچار کردیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک میں فلاحی ریاست کی تشکیل کی جدوجہد کررہی ہے۔

اور اس مقصد کے حصول میں پڑھے لکھے افراد کا سیاسی عمل کا حصہ بننا بنیادی کردار ادا کرے گا۔ دریں اثنا ڈاکٹر شاہد لانگو اور ڈاکٹر امجد مستوء نے کہا کہ ہم پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر نیشنل پارٹی کو منظم کرینگے۔