|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2021

مستونگ: نیشنل پارٹی کے سینئررہنماو سابق سٹی ناظم میر سکندرخان ملازئی فیض درانی خلیل احمدباروزئی نے کہاہے کہ سلیکٹڈ و نااہل حکمرانوں نے بلوچستان کو تقسیم کرنے کی جو سازش شروع کردی ہے وہ اس مزموم سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور نیشنل پارٹی بلوچستان کو شمال و جنوب کے نام پر تقسیم کرنے کی سلیکٹڈ حکمرانوں کے کسی سازش کو کسی صورت قبول کرینگے۔

اور نہ ہی انہیں کامیاب ہونے دینگے۔انھوں نے کہاکہ بلوچ ساحل وسائل کو 70سالوں سے بیدردی سے لاٹا جارہاہیں وسائل کی لوٹ مار سلسلہ اب بھی تیزی سے جاری ہیں۔نیشنل پارٹی بلوچ ساحل و سائل کے دفاع اور حق حکمرانی کیلئے ڈاکٹر مالک بلوچ کے قیادت میں جدوجہد کررہی ہیں۔نیشنل پارٹی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جوک در جوک شمولیت سے نیشنل پارٹی بلوچستان میں مظبوط مظبوط تر ہوتی جارہی ہیں ۔

اور بلوچ عوام کا اعتماد نیشنل پارٹی ہے کہ آج نامورشخصیات نیشنل پارٹی کا حصہ بن رہیہیں۔نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک اور صوبے کو تباہ کردیا ان سلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس نہ وڑن ہے اور نہ ہی کسی قسم کا اختیار ہیں کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی قدم اٹھاسکے۔نااہل حکمرانوں کی لوٹ مار سے بلوچستان میں بیروزگاری لاقانونیت بدامنی میں روز بہ روز اضافہ ہورہاہیں۔

مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اور لاپتہ افراد بازیاب ہونے کے بجائے مزید سیاسی کارکن لاپتہ ہورہیہیں۔انھوں نے کہاکہ بلوچ ساحل وسائل کے دفاع اور بلوچ کے وسائل پر اختیار کے حصول کیلئے نیشنل پارٹی کی جدوجہد جارہی ہیں۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے خلاف ایک بار پھر سازش ہو رہی ہیں بلوچستان کو تقسیم کرنے اور بلوچستان کو ترقی کے نام پر شمال و جنوب کے نام سے تقسیم کی سازش کا مقصد برادر اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنا ہے۔

ہم ایسی ترقی ہرگز نہیں چاہتے جس ترقی سے اقوام کو آپس میں دست و گریباں ہو نیشنل پارٹی عوام کے حقوق اور وسائل پر اختیار چا ہتی ہیں جس میں جمہوری آزادی ووٹ کی عزت و تقدس کی بحالی عوام کی رائیکا احترام ،بلوچستان کے عوام کے سیاسی سماجی معاشرتی مفادات کے مطابق پالیسیاں مرتب ہو۔