|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2021

کوئٹہ: بی ایس ایس کیڈر کے سینئر افسراں کا اہم اجلاس کوئٹہ کلب میںمنعقد ہوا جس میں بی ایس ایس ایسو سی ایشن کی طرف سے گرینڈ الا ئنس کی ہڑتال میں شرکت کرنے کی عمل کی مذمت کی گئی اور یہ محسوس کیا گیا کہ کابینہ نے ایسوسی ایشن کی منشور کی نہ صرف خلاف ورزی کی ہے۔

بلکہ سیکریٹریٹ گروپ کے افسران کے مفادات کو بھی نقصاںپہنچایا ہے جو کسی صورت مناسب نہیںتھا ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی کی منظوری کے بغیر گرینڈ الائنس بنائی اور افسران کو اعتماد میں لئے بغیر پوری صوبے کی تنظیموں کو سیکریٹریٹ کے سامنے بٹھائے رکھا۔ بی ایس ایس گروپ آفسروںکا ایک تنظیم ہے اور حکومتی پالیسی بنانے کا حصہ ہے۔

اور اس طرح کے غیرقانونی عمل کا حصہ بھی نہیں بنے گی۔ بی ایس ایس تنظیم کے سینئر افسران نے گرینڈ الائنس کے ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور آئندہ کی لائحہ عمل کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔