|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2021

کوئٹہ: چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے مختلف سینٹروںکے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان 2021کا انعقاد کرکے پورے پاکستان میں نمبرون کا مقام حاصل کیا۔

کورنا وائرس نے ہمارے تعلیمی نظام کوبہت متاثر کیا لیکن ہمارے ملک پاکستان خاص طور پر بلوچستان میں ابھی تک اللہ نے کرم کی ہے۔اس موقع پر چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی سکول ،ٹیکنکل ہائی سکول،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیڈی سنڈیمن ،گرلز ہائی سکول جناح ٹائون کا دورہ کیا۔

اس ضمن میں انہوںنے سپروائز ی اسٹاف کو سختی سے تاکید کی کہ کرونا وائرس سے بچائو کے تمام ہدایات پر مکمل عمل درآمد کروایا جائیں تاکہ ہم اپنے مستقبل کو اس وائرس سے بچایا جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ نے پچھلے سال طرح امسال بھی پورے پاکستان میں میٹرک سالانہ 2021کا انعقاد کرکے برتری حاصل کی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ میں مشکلات کے باجود اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔

اور عوام اور طلباء طالبات کے لیے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں ،انہوں نے سٹاف ،میڈیا ،سول سوسائٹی سے نقل کے خاتمے میں بلوچستان بورڈ کے تعاون کرکے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ہمارے صوبے کے طلباء وطالبات جو انتہائی قابل اور محنتی ہیں دوسرے صوبے کے اور بین القوامی سطح پر اپنے قابلیت کا لوہا منوا سکیں۔