|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2021

گوادر: وفاقی وزیر دفاعی پیداوارزبیدہ جلال کی کوششوں سے ر یڈیواسٹیشن گوادر کے ہائی پاور ٹرانسمیشن سسٹم کی منظوری دیدی گئی اسلام آباد سے انجینئر نگ سیکشن کی ٹیم گوادر براڈ کاسٹنگ ہاؤس اور ٹرانسمیٹر کی تنصیب کے پر اجیکٹ سائٹ معائنے کیلئے پہنچ گئی ہے براڈ کاسٹنگ ہائوس کا تعمیراتی کام پاک پی ڈبلیو کے انجینئرز کی زیر نگرانی عنقریب شروع ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سی پیک کے جھومرگوادر۔شہر میں۔100 کلوواٹ کے ٹرانسمییٹر کی تنصیب عوام کا بنیادی دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔گزشتہ دور حکومت میں زبیدہ جلال نے گوادر اور تربت میں ہائی پاور ٹرانسمیٹرز تنصیب کی منظوری کروائی تھی الیکشن 2018 میں بھرپور عوامی مینڈیٹ ملنے اوردوسری مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر زبیدہ جلال نے ترجیحی بنیادوں پر گوادر ریڈیو اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز ریلیز کروائے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریڈیو اسٹیشن گوادرمیں ہائی پاور ٹرانسمیٹر کی تنصیب سے خلیجی ممالک میں بھی مقامی اور قومی زبان کے نشریاتی پروگرام اور نیوز بولیٹن سنی جائینگی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا کہنا ہے کہ گوادر۔ریڈیو اسٹیشن علاقائی ثقافت کے فروغ مادری زبان کی ترقی میں معاون ثابت ہوگااور گوادر۔سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی کوریج اور موجودہ حکومت کے وژن سے عوام کوبہتر طریقے سے آگہی حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ مکران ڈویژن میں یونیورسٹی لاء کالج میڈیکل کالج اور گوادر میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام زبیدہ جلال کی کوششوں اور کاوشوں کی مرہون منت ہیں گوادر۔ 100 کلوواٹ کی ٹرانسمیٹر کی تنصیب براڈکاسٹنگ ہائوس کی تعمیر کیلئے فنڈز ریلیز کروانے پر مکران ڈویژن کے۔

عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے اظہار تشکرکیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں مکران ڈویژن کے عوام کی بھرپور نمائندگی کا حق ادا اور گوادر کی ترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔