کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا کے پھیلاو میں تیزی آگئی کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈجنرل ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی۔ محکمہ صحت نے دیگر ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی گنجائش بڑھنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی صوبے کے ہسپتالوں میں کورونا کے تین سو مریض رکھنے کی گنجائش ہے۔
جبکہ 46مریض داخل ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں کورونا کے تین سو مریضوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے ۔
تاہم اب تک کورونا میں مبتلا 46مریضوں کے داخل ہونے سے پندرہ فیصد گنجائش ختم ہوگئی ہے سب سے زیادہ 44مریض کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے چودہ مریض کورونا کے مثبت مریض ہیں فاطمہ جناح چیسٹ اینڈجنرل ہسپتال میں کورونا کے44 مریضوں کورکھنے کی گنجائش ہے ہسپتال کے ایم ایس نے اپنے ایک مراسلے میں تمام ہسپتالوں کے حکام کو مطلع کیا ہے۔
ان کے پاس کورونا کے مریض رکھنے کی گنجائش کم رہ گئی ہے دوسری جانب محکمہ صحت نے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے خطرے کے پیش نظر ہسپتالوں میں مزید بیڈز کی گنجائش بنانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔