کوئٹہ:سیکریٹری کھیل بلوچستان انڈر19 سلیکٹ ہونے والے 16 کھلاڑیوں کا تعلق اکیڈمی سے ثابت ہوتا ہے کہ کوچیز بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ عمران گچکی (ترجمان محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ) سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان میر عمران گچکی نے آج بلوچستان کرکٹ میں کا دورہ کیا ان کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل امان اللہ خان بھی موجود تھے۔
سیکریٹری اسپورٹس نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ روزانہ اکیڈمی کی صورت بہتر سے بہتر ہوتی چلی جارہی ہے۔ سیکریٹری اسپورٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ بلوچستان انڈر ١٩ میں 16 کھلاڑیوں کا تعلق اسی اکیڈمی سے ہے جو کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارے اکیڈمی کے کوچیز بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس کے لیے جتنی پیچیز بلوچستان کرکٹ اکیڈمی میں ہیں۔
وہ پاکستان بھر کی اکیڈمیز کے برابر ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب یہاں پر کھیلنے والے بچے پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں کھیلے گے اور ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہونے والے واحد بنگلزئی کا تعلق بھی اسی کرکٹ اکیڈمی سے ہے۔
اور وہ آج کل یہاں بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکریٹری اسپورٹس کا کہنا تھا کہ واحد بنگلزئی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ وہ پاکستانی ٹیم میں کھیلیں اور دنیا دیکھے کہ بلوچستان کے کھلاڑی ٹیلنٹ میں کسی بھی دوسرے صوبے یا ملک سے کم نہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو دیگر صوبوں کی اکیڈمی میں ٹریننگ دینے اور میچز میں حصہ لینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں جن سے ان کی صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی۔