|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2021

کوئٹہ: پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی صدر میر شمس مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کو مزید لا قانونیت کی طرف دھکیلنے نہیں دیا جائے گا چند بااثر گھرانوں کے سیاسی تسلط نے صوبے کو محرومیوں کا شکار بنایا ریاست چند افراد کی بجائے عوام سے براہ راست ڈیل کر کے بنیادی مسائل حل کریں صوبے کی عوام دیگر سیاسی جماعتوں اور انکے ناکام تجربات سے تنگ آچکی ہے۔

پی۔ایس۔پی صوبے کے عام لوگوں کی ترجمانی کر رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان این۔ایف۔سی ایوارڈ کے بعد فنڈز اور اختیارات نچلے سطح تک منتقل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب روڈ کوئٹہ کامریڈ ناصر بلوچ کی اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنما محمد جہانزیب خان موسی خیل ۔

ٹکری راشد بلوچ اور احمد جان بلوچ موجود تھے میر شمس مینگل نے کہا کہ بلوچستان کو مزید لا قانونیت کی طرف دھکیلنے نہیں دیا جائے گا چند بااثر گھرانوں کے سیاسی تسلط نے صوبے کو محرومیوں کا شکار بنایا ریاست چند افراد کی بجائے عوام سے براہ راست ڈیل کر کے بنیادی مسائل حل کریں صوبے کی عوام دیگر سیاسی جماعتوں اور ان کے ناکام تجربات سے تنگ آچکی ہے۔

پی۔ایس۔پی صوبے کے عام لوگوں کی ترجمانی کر رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان این۔ایف۔سی ایوارڈ کے بعد فنڈز اور اختیارات نچلے سطح تک منتقل کریں ۔ اختیارات کی منتقلی تک تعلیم ۔ صحت اور پانی جیسے بنیادی مسائل کبھی حل نہیں ہوسکتے۔

تمام اقوام سے تعلق رکھنے والے لوگ پی۔ایس۔پی میں سید مصطفی کمال کی کردار کی وجہ سے جوق در جوق شامل ہو رہیں ہیں یہی وجہ ہے ہر نیا دن ہمارے لئے کامیابی کا باعث بن رہا ہے۔