|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں انسانی حقوق کے علمبردار ‘ معروف صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی اے رحمان نے مظلوم محکوم انسانوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے ہوئے طویل اور ثابت قدمی کے ساتھ جمہوریت ‘ آزادی صحافت کیلئے جدوجہد کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو خلوص ونیت کے ساتھ جدوجہد کرتے ہیں بلوچستان کے لاپتہ افراد ‘ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی مرحوم نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ۔

اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کیا تاکہ مظلوم انسانوں کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کو روک جا سکے پارٹی کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔