کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے ضلع لسبیلہ میں زیرو پوائنٹ اوتھل میں تین ارب روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک کے منصوبے پر حکم امتناعی جار ی کردیا منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملا خیل پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے محمد صادق نامی شہری کی جانب سے پی ایس ڈی پی میں شامل تین ارب روپے کی لاگت سے ۔
زیروپوائنٹ اوتھل ساند پہاڑی سلسلے میں بننے والی سڑک کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل امان اللہ کنرانی نے موقف اختیار کیا کہ جس علاقے میں سڑک بنائی جارہی ہے وہاں انسانی نفوس نہ ہونے کے برابر ہیں اور اس رقم سے صوبے میں کئی سکول ہسپتال اور پانی کی اسکیمات تعمیر کی جاسکتی ہیں ۔
لیکن با اثر افراد کی معدنی کانکنی تک رسائی دی جارہی ہے جبکہ نام غریب عوام کا استعمال کیا جارہا ہے عدالت نے اسکیم پر ٹینڈرز پر حکم امتناعی اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی ۔