|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2021

واشک: جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے یونین کونسل جنگیاں ضلع واشک کے کیمل فارم کا دورہ کیا اس موقع پر ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ کچھ وقت پہلے اسمبلی فورم پر بطور منتخب نمائندہ محکمہ حیوانات سے سوال کیا جسکے جواب میں محکمہ نے کہا کہ یونین کونسل جنگیاں واشک میں چار سال قبل ٹینڈر ہونے والا کیمل فارم مکمل ہے۔

جبکہ زمین پر کیمل فارم کا کام نامکمل ہے کیمل فارم کے لیئے کاغذی کاروائیوں میں اسی لاکھ کی اونٹ اور ایک گاڑی بحمہ فرنیچرز کے موجودگی کا ذکر ہے مگر بدقسمتی سے کیمل فارم کا کام ابھی تک ٹھیکیدار کی جانب سے نامکمل ہے اور نہ ہی کیمل فارم میں کوئی گاڑی اور فرنیچرز موجود ہے ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ٹھیکیدار کی جانب سے کام نامکمل ہونے کے ساتھ ساتھ اسی لاکھ کے اونٹ اور گاڑی اور فرنیچرز کو زمین کھا یا ۔

آسمان پتہ نہیں چلتا جبکہ اسمبلی فورم پر ہمارے سوال کرنے پر ہمیں کام مکمل ہونے کا غلط جواب دی گئی ہے اور سرکار کے پیسے ہضم ہو گئے ہیں جبکہ زمین پر کیمل فارم کی عدم فعالیت محکمہ حیوانات کے لیئے سوالیہ نشان ہے ایم پی اے واشک نے کہا کہ اتنی بڑی کرپشن پر ذمہ داروں کی خاموشی نیب کا رخ نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

بحیثیت ایم پی اے واشک جلد نامکمل کیمل فارم اور انکے اسی لاکھ کے اونٹ اور ایک گاڑی بحمہ فرنیچرز کے غائب ہونے کے تمام تصاویر اور ویڈیوز کے ہمراہ نیب جاونگا اور اسمبلی فورم پر دوبارہ بولونگا انھوں نے کہا کہ ضلع واشک کے ساتھ کسی بھی ناانصافی پر کسی صورت خاموش نہیں بھیٹونگا انھوں نے کہا کہ ضلع واشک کے ساتھ اس سے بڑھکر اور کیا ظلم ڈھایا جاسکتا ہے کہ گراونڈ پر کچھ نہیں جبکہ کاغذی کاروائیوں میں اتنی بڑی کرپشن کی گئی ہے جو ظلم ہے۔