|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2021

کوئٹہ: جہانگیر خان ترین ایک فرد نہیں ایک سوچ کا نام ہے جنہوں نے سیاست کے میدان میں عمران خان کے وڑن اور خواب کو عملی جامہ پہنانے میں مثالی کردار ادا کیا جسکا تذکرہ وزیراعظم عمران خان نے متعدد بار کیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرخان ترین پی ٹی آئی کا سرمایہ ، فخر اور وزیراعظم کے بعد سب سے فالور رکھنے والی شخصیت ہیں اور پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے ذاتی مفادات، سیاسی حلقہ نہ ہونے اور بیماری کے باوجود دن رات انتھک محنت کی اور بالآخر پی ٹی آئی کو اقتدار اور عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

اپوزیشن کا یہ خواب کبھی پورہ نہیں ہوگا کہ وہ پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا کرے یا جہانگیرخان ترین کسی اور پارٹی کا حصہ ہونگے جہانگیرخان ترین پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھے اور رہینگے سیاست میں اختلاف رائے اور اپنی رائے کا اظہار جمہوریت کی عکاسی کرتا ہے جو وزیراعظم عمران خان نے سکھایا ہے ۔