|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2021

حب: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ حب شہر میں باچاخان مرکز کاقیام یہاں کے رہنے والوں کیلئے امن کاپیغام بھائی بندی کو پروان چڑھانے میں پیش پیش رہے گی ضلعی ذمہ داران داد کے مستحق ہیں جنہوں نے باچاخان مرکز کو فعال بنانے میں کاوشیں کیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے باچاخان مرکز حب میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران اجلاس زیر صدارت ضلعی صدرلالامنان افغان منعقد ہوا جس میں کابینہ اراکین شریک رہے اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق تفصیلی غور وخوض ہواکابینہ اراکین ضلع میں تنظیمی کارکردگی بارے رپورٹ پیش کیں اور حب شہر سمیت ضلع لسبیلہ میں کارکنوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا کہ حب شہر میں قائم یہ عالی شان باچاخان مرکز ساتھیوں کی شب وروز محنت کا نتیجہ ہے باچاخان مرکز نہ صرف یہاں ضلع میں پارٹی کارکردگی بہتر کرنیمیں معاون ومددگار ثابت ہوگا بلکہ یہاں آباد محکوم قومیتوں کے درمیان بھائی چارگی بھائی بندی کے فروغ امن خوشحالی اور عوام الناس کو درپیش جملہِ بنیادی مسائل کے حل کا بھی ذریعہ بنے گا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ضلع لسبیلا میں ساتھیوں نے مسلسل کاوشوں کے زریعے عوامی نیشنل پارٹی کو ایک سیال حثیت دلائی لہذا تنظیمی ذمہ داران اسی تنظیمی ربط کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں آباد پشتونوں کو درپیش سنگین مسائل کے حل کیلئے اپنی جہد جاری رکھیں دریں اثنا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں انسانی حقوق کے علمبردارنڈر صحافی آئی اے رحمن کی انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئی اے رحمن ملک میں نہ صرف انسانی حقوق کی آوازتھے بلکہ ان کی صاف شفاف آذاد صحافت کے قیام کیلئے کی گئی ۔

جہد ناقابل فراموش ہیں عمربھر جمہوریت جمہوری اقدار وروایات بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف غیر جمہوری قوتوں کے خلاف بر سر پیکارجہد کرتے رہے عوامی نیشنل پارٹی آئی اے رحمن کی بنیادی انسانی حقوق آذاد صحافت کے لئے کی گئی جہد کو سراہتی ہے اور ان کے لواحقین سے دکھ درد کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔