|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2021

کوہلو: رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے ضلع کوہلو کے دورافتادہ علاقوں گرسنی ،سکہ دف میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آرسعود بگٹی،ایس ڈی او انجنیئر میر دغلام ستگیر مری نے ایم پی اے کو جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر نصیب اللہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی ،بجلی ،تعلیم اور صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی سڑکوں کی تعمیر سے فاصلے کم ہوتے ہیں اور لوگوں کو آمدورفت اوربنیادی سہولیات تک رسائی میں آسانیاں پیدا ہونگی ،سُکہ دف تا گرسنی سڑک کی تعمیر یہاں کے لوگوں کا دیرینہ خواب تھا جسے تعمیر کرکے اہلیان گرسنی کے بنیادی ضرورت کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔

اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئیگی اور لوگوں کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک رسائی میں فاصلے مزیدسمٹ جائیںگے ضلع کے دورافتادہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات تعلیم ،صحت ،بجلی ،پانی اور سڑکوں کی تعمیر کے کئی اہم منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کو حکومتی ثمرات ان کے دہلیز پر میسر آسکیں گے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے متعلقہ محکمے کے سربراہان کو ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کئے ۔