دالبندین:نیشنل پارٹی کے ضلعی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کاروبار اور روزگار کے دروازے بند کرکے یہاں کے لوگوں کو بیروزگار کرنے کی گہری سازش کی جارہی ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا گیا ایک طرف بلوچستان کے تمام سرحدوں کوسیل کرکے تیل اوردیگرکاروبار کوختم کیاجارہاہے دوسری طرف مقامی لوگوں کے گاڑیوں کو دس تا پندرہ دن بیگار کرکے بغیرمعاوضہ کے مفت میں کام لیاجاتا ہے۔
جوکہ مقامی لوگوں کیساتھ سراسر ناانصافی ہے بیان میں کہا گیا ہے کی سرحدوں کو بند کرکے یہاں بادام اور اخروٹ کے باغات لگانے جیسے باتیں کرکے بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا ہے بیان میں مزید کہاگیا کہ بلوچستان کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے انہیں بدترین معاشی وسماجی مشکلات کیطرف دھکیلا جارہا ہے ملازمتوں کے دروازوں کو بند کرکے نوجوانوں کوخودکشی پرمجبور کیاجاتا ہے بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان کے وسائل یہاں کے لوگوں کے لئے وبال جان بن گئی ہیں سیندک ریکودک گوادر اور دیگروسائل پہ لوٹ مار تو پہلے سے جاری تھے۔
اب بلوچستان کے لوگوں کو بیروزگار کرنے کی نت نئی سازشیں روزانہ کی بنیاد پرکرکے یہاں پہ چور ڈاکووں اور قاتلوں کو پروان چڑھانے کے مترادف ہیں بیان میں مزیدکہا گیا کہ بلوچ قوم اور بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ جاری سازشوں میں جام سرکار اور بعپ پارٹی برائے راست شامل ہوکر جعفر اورصادق کا کردار اداکررہی ہے جنھیں تاریخ کبھی بھی معاف نہیں کرے گی بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ بلوچستان کے واحدذریعہ معاش تیل ودیگربارڈری کاروبار پر عائدپابندیوں کوختم کرکے مقامی لوگوں کے گاڑیوں کو مفت بیگار کرنے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔