خضدار:جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے خضدار میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے احتجاج و روڈ بلاک کے دوران پیش آنے والے پر تشدد واقعہ اور اس کے نتیجے میں حافظ محمد سلیم کے شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مزمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین سے بہترین حکمت عملی کے تحت پر امن انداز میں نمٹا جاسکتا تھا لیکن بد قسمتی سے تشدد کی راہ اختیار کی گئی۔
جس سے قیمتی انسانی جان کا ضیاع ہوا جس پر خضدار کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد رنجیدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ واقعہ کی زمہ داروں کا تعین اور ان کے خلاف فوری تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کے لیئے اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے،انہوں نے کارکن کے شہید ہونے پر تحریک لبیک اور اہلسنت قائدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی درجات بلند کرے۔