|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2021

تمپ: وفاقی وزیر دفاعی پیداور زبیدہ جلال اور ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان کی جانب سے تمپ میں ایک روزہ کھلی کچہری ڈگری کالج تمپ کے ہال میں منعقد ہوا جس میں سیاسی رہنماؤں، سماجی شخصیات، معتبرین اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ممتازعلی خان ایڈووکیٹ نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ شرکاء نے علاقائی مسائل پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ اور ونگ کمانڈر میجر فیصل نعمت اللہ خان سے سوالات کئے گئے۔

وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ مند، تمپ ٹو تربت روڈ کی تعمیر کے ساتھ مند، تمپ، دشت گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیاجائے گا، تمپ مند اور دشت کے ہسپتالوں کو بجٹ مہیا کی گئی ہے، بہت جلد ڈگری کالج تمپ کو ایک بس دیا جائے گا اس کے علاوہ تحصیل تمپ کی 48 کاریزات کی صفائی کے لیے 3 کروڈ روپے فنڈز فراہم کی جائے گی، بجلی کے بقایا جات کے لیے وفاقی وزیر عمر ایوب اور صوبائی قیادت سے دو تین ملاقاتیں کی ہیں ان پر جلد ایک لائحہ عمل طے کریں گے، تمپ اورمند میری جنم بھومی ہیں،سا?تھ بلوچستان پیکج میں یہاں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔

وزیراعظم کے فنڈز سے تربت سمیت تمپ اور مند میں پودے لگائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام ضرور کرونا ویکسینیشن کرائیں، انٹرنٹ کی بحالی کے لیے دو ارب روپے کا معاہدہ کمپنی سے ہواہے، کمپنی تمپ سمیت مکران میں ہائی اسپیڈ برانڈ بینڈ سسٹم سے انٹرنیٹ فراہم کریگی، تمام علاقوں میں ٹاورز لگ جائیں گے اور بہت جلد تمپ اور مند میں انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر بندش کے حوالے سے بہت جلد اقدامات اٹھا کر عوام کو ریلیف پہنچائیں گے۔

اس کے علاوہ عوامی ضرورت پر تحصیل تمپ کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس واپس تمپ منتقل کیے جائیں گے۔ اسپورٹس کی مدد میں تمام کلبز کی مدد کی جائے گی، منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ جرگہ میں بجلی ایشوز پر سیر حاصل بحث ہوا۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال، ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ اور میجر فیصل نعمت اللہ خان نے خواتین کے وفد سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے مسائل سنے اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور ڈپٹی کمشنر حسین جان نے سپاسنامہ میں پیش کیے گئے نکات پر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔