سبی: ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے گزشتہ روز تحصیل لہڑی اور بختیار آباد ڈومکی کا ہنگامی اور تفصیلی دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے لہڑی بازار کا معائنہ کیا جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر اور ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ لہڑی میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں انھو ں نے بی ایچ یو بختیار آباد کا بھی دورہ کیا۔
ا و ر پی پی ایچ آئی حکام کو ہدایت کی کہ متعلقہ بی ایچ یو کی ادویات کا کو ٹہ جلد مہیا کیا جائے ڈپٹی کمشنر سبی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بختیارآباد کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا انہوں نے ہیڈ ماسٹر کو اسکول کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی لہڑی کا بھی دورہ کیا۔ X-RAY مشین بند پائی گئی۔
جس پر ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر اکبر سولنگی کو ہدایت کی گئی کہ مشین کو ایک ھفتے کے اندر استعمال میں لا یا جائے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ٹھیٹری براہمانی میں بی ایچ یو کا بھی دورہ کیا دورے کے دوران پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم کو ایک ہفتے کے اندر اندر ایمبولینس کو مرمت کراکے آن روڈ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے اپنے دورے کے دوران گاؤں نہال ماچھی میں (NGOs ) کی طرف سے راشن کی تقسیم کا بھی معائنہ کیا۔
ا نھو ں نے بختیارآباد میں پی پی ایچ آئی کی جانب سے زیرِ تعمیر MERC کے کا م کا بھی معا ہنہ کیااپنے دو رے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے لیویز لائن اور بختیارآباد میں زیرِ تعمیر اسسٹنٹ کمشنر ہائوس و دفتر کا بھی دورہ کیا نا قص کا م کر ے ا و ر کا م نا مکمل ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے محکمہ اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے متعلقہ سیکرٹری کومراسلہ لکھنے کا حکم دیا۔