کوئٹہ: محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق حکومت بلوچستان نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر مجاز احکام کی پیشگی منظوری سے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبے بھر کورونا کے پھیلا ؤ کی روک تھام کے سلسلے میں احکامات کے نافذ پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی سفارشات پر تمام انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ماہ کے دوران مساجد،مارکیٹس اور دیگر جگہوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کاروباری حضرات وغیرہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بندش اور جرمانے عائد کی جائیں۔
انتظامیہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن اور اوقات وغیرہ کی پابندی کے حوالے سے کارروائیاں نظر آنی چاہیے۔ بندش کے دنوں کو محفوظ دن تصور کیا جائے گا۔
قومی سطح پر ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بندش کو یقینی بنایا جائے گاجبکہ بنیادی ضروریات،کراکری،میڈکل اسٹورز اور پٹرول پمپس وغیرہ شامل ہیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔