|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے میرمحمداکبرمینگل نے خضدار میں پولیس اورضلعی انتظامیہ کی دہشت گردانہ طرزعمل کی بھرپورمزمت کرتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے پر امن احتجاج کے دوران انکے کارکنوں پربرترین شیلنگ اورفائرنگ کی گئی۔

جس کی وجہ سے کئی کارکنان زخمی ہوئے جن میں ایک نوجوان حافظ محمد سلیم شہید ہوئے اس واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ پولیس کی سرعام بدمعاشی کی علامت ہے۔ چنددن قبل سارونہ میں محمدطاہر لہڑی کو شدت پسند دہشتگردوں نے شہیدکیا جنکا انتظامیہ کو بخوبی علم ہے اور قتل میں ملوث لوگ آزادگھوم رہے ہیں بلکہ انکی پشت پناہی مزید جاری ہے خضدار ضلعی انتظامیہ کی خاموشی اور ناکامی سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ ضلعی انتظامیہ بالکل نااہل ہوچکی ہیں ۔

چوروں قاتلوں کے سامنے بے بس ہے ہم ایسے غیرذمہ دارانہ اورسفاکانہ عمل کی بھرپورمزمت کرتے ہیں حب اور پنجگور میں صوبائی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے شدت پسندی سراٹھاچکا ہے۔

بلوچستان میں پے در پے واقعات کا رونما ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے تمام شہداوں کامقدمہ درج کرکے واقعات میں ملوث لوگوں کے خلاف فوری کاروئی کی جائے۔