|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2021

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آج ژوب،زیارت ،لورالائی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش ،بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے اورسبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیاہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے ،سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے جبکہ ژوب،زیارت ،لورالائی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ ،قلات میں موجودہ درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈ ،بلوچستان کے ساحلی علاقے میں درجہ حرارت26ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں موجودہ درجہ حرارت26ڈگری سینٹی گریڈ ،نوکنڈی میں موجودہ درجہ حرارت22ڈگری سینٹی ریکارڈکی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب18فیصد گوادر میں45فیصد سبی میں22نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب11فیصد ریکا رڈکیاگیاہے ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہلکی بوندا باندی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاہے ۔