|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2021

دکی: سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئرضیغم نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی مائنز کے سیکورٹی پر بدستور مامور ہے مائنز ایریا میں سیکورٹی کے لئے چھ پوسٹ قائم کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ دکی کے موقع پر گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جرگے میں ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ قبائلی رہنماہ سردار معصوم خان ترین، سابق تحصیل ناظم دکی سردار محمد انور ناصر، جمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنماہ حاجی محمد طاہر ناصر واریزئی کول مائنز اونر عبدالغفار ناصر اور کمیٹی ممبران سمیت دیگر نے شرکت کی۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ضیغم نقوی نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

ایف سی دکی کول مائنز کے سیکورٹی پر بدستور مامور ہیں۔کول مائنز کے تمام کمیٹیاں پہلے کی طرح کام کررہی ہیں ایف سی نے صرف سیکورٹی ٹیکس لینا روک دیا ہے جبکہ ایف سے مائنز کی سیکورٹی پر بدستور مامور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ایف سی پیٹرولنگ بھی کریگی کسی کو مائنز کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو تو وہ آکر متعلقہ کمیٹی میں اپنا کیس پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کی جائیگی ایف سی کے استعداد کار کو مزید سخت کررہے ہیں۔