کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان اور فاٹا کی طلباء کی سکالرشپس کوٹہ بحالی کیلئے ایوان بالا میں قرارداد جمع کرادی ۔گزشتہ روز جمعیت علما اسلام نے بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ کی سکالرشپس کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھالیا۔
اس سلسلے میں سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے سینٹ میں طلبہ کا کوٹہ بحال کرنے کی قرارداد جمع کروادی قرارداد میں کہاگیاہے کہ حکومت کو چاہیئے کے پی ایم سی میں سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کی سکالر شپ کا کوٹہ بحال کیاجائے ، سکالر شپ کا کوٹہ بحال کرکے بلوچستان اور سابق فاٹا کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔