|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2021

خضدار: کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے کہاہے کہ امن وامان کو مزید موثر اور جامعہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اس سلسلے میں قلات ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرزو اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں ا من وامان کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز فورس کی گشت اور لیویز پوسٹوں پر تعینات عملے کو ہدایت کریں کہ اپنے ارد گرد کے حالات پر مکمل نظر رکھیں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد آفیسران و اسٹاف سے خطاب کے دوران کیا کمشنر قلات دویژن نے کہا کہ علاقے میں امن وامان قائم رکھنا عوام کے جان و مال کی حفاظت و کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو سفر کے لئے محفوظ بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں خود بھی ڈویژن کا مکمل دورہ کرکے چیک اینڈ بیلنس رکھونگا اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں و آفیسران کی کارکردگی کو سراہا جائیگا اور امن و امان کے سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ سائلین دور دراز علاقوں سے مسافت طے کرکے کمشنرآفس اپنے مسائل لیکر آتے ہیں اسٹاف کو چاہئیے کہ وہ بروقت ان کی داد رسی کرکے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔