|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2021

لاہور: پنجاب حکومت نے زکوۃ ، صدقات اور عطیات کے ممنوعہ قرار دی گئی 85کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کر دی ، وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا نام بھی مذکورہ فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے ، محکمہ داخلہ نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ کالعد م تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے ۔

اس لئے عوام اپنی زکوۃ، صدقات اور عطیات صرف پنجاب چیرٹی کمیشن سے منظور شدہ اداروں اور تنظیموں کو دیں ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی کالعدم تنظیموں او رانکے ذیلی اداروں کی فہرست میں لشکر جھنگوی ، سپاہ محمد پاکستان ،جیش محمدذیلی تنظیمیں (الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی )، لشکر طیبہ ، سپاہ صحابہ پاکستان ، تحریک جعفریہ پاکستان ، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی ، القاعدہ ، ملت اسلامیہ پاکستان ( سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان ) ،خدام الاسلام ( سابقہ جیش محمد ) ، اسلامی تحریک پاکستان ( سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان ) جمعیت الانصار، جماعت الفرقان ۔

حزب التحریر، خیر الناس انٹر نیشنل ٹرسٹ (سپلنٹر گروپ جماعت الدعوۃ )، بلوچستان لبریشن آرمی ، اسلامی سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان ، لشکر اسلامی، انصار الااسلام ، حاجی نمدار گروپ ، تحریک طالبان پاکستان ، بلوچستان ریپبلکن آرمی ، بلوچستان لبریشن فرنٹ ، لشکر بلوچستان ، بلوچستان لبریشن یونائیٹیڈ فرنٹ ، لشکر بلوچستان ، بلوچستان لبرریشن یونائیٹڈفرنٹ ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم ، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت ، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت ، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت ، پیپلز امن کمیٹی لیاری ، اہل سنت والجماعت ( سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان ) ، الحرمین فائونڈیشن۔

رابط ٹرسٹ ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان ، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ،تنظیم اہل سنت الجماعت گلگت ، بلوچستان بنیاد پرست آرمی ، تحریک نفاذامن ، تحفظ حدود اللہ ، بلوچستان وجہ لبریشن آرمی ، بلو چ ریپبلکن پارٹی آزاد ، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی ، اسلام مجاہدین ، جیش اسلام ، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی ، خانہ حکمت گلگت بلتستان گلگت ، تحریک طالبا مہمند ، طارق گیڈر گروپ ، عبداللہ اعظم بریگیڈ ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ ، اسلامی موومنٹ آف ازبکستان۔

اسلامک جہا د یونین ، 313بریگیڈ ، تحریک طالبان باجوڑ ، امر بالمعروف ونہی عن المنکر ( حاجی نمدار گروپ ) ، بلوچستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد ، یونائیٹڈ بلوچ آرمی ، جئے سندھ متحد محاذ، داعش ( آئی ایس آئی ایل ، آئی ایس ، آئی ایس آئی ایس ) ، جماعت الاحرار ، لشکر جھنگوی العالمی ، انصار الحسین ، تحریک آزادی جمو ں وکشمیر ، جنداللہ ، الرحما ء ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن ، بلوارستان نیشنل فرنٹ ( عبدالحمید خان گروپ ) ، جماعت الدعوۃ ذیلی تنظیمیں( الانفال ٹرسٹ لاہور ، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ الارشاد پاکستان لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور۔

فیصل آباد، ماسکیوز اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور ، المدینہ فائونڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور)، فلاح انسانیت فائونڈیشن ذیلی تنظیمیں ( الفضل فائونڈیشن / ٹرسٹ لاہور ، الایثار فائونڈیشن لاہور ) ،پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فائونڈیشن ، حزب الاحرار ، بلوچستان راجی اجوائی ، آر ، سانگھڑ ، جئے سندھ قومی محاذ اریسرگروپ ، سندھو دیش آرمی ، سندھو دیشن لبریشن آرمی، خاتم الانبیاء ،غازی فورس ، غلامان صحابہ ، معمار ٹرسٹ ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی ، الجزاپیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی ، الاختر ٹرسٹ ،الرشید ٹرسٹ اور تحریک لبیک پاکستان شامل ہیں۔


محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان تنظیموں کی جانب سے چندہ جمع کرانے کی اطلاع کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹال فری نمبر 0800-11111پر دیں ، اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔